نعیمین ایسو سی ایشن کی ذیلی تنظیمات کا اجلاس کل جامعہ نعیمیہ میں ہو گا

نعیمین ایسو سی ایشن کی ذیلی تنظیمات کا اجلاس کل جامعہ نعیمیہ میں ہو گا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس کل بروزاتوار جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا۔اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین اجلاس کی صدارت کرینگے۔اس دوران ترجمان نے کہا کہ نبی کریم ؐسے عشق اصل ایمان ہے۔ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورناموس مصطفی ؐکے تحفظ کیلئے خاموش نہیں رہیں گے۔ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کی روح ہے ۔تحفظ ناموس مصطفی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ترجمان کا مزید کہناتھاکہ ملت اسلامیہ کو اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کرناموس رسالت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جانا چاہئے ۔آزادی اظہار کے نام پر نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔اجلاس میں سینئرنائب صدرمفتی قیصر شہزاد نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی،مرکزی رابطہ سیکرٹری مفتی بلال فاروق نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،علامہ قاسم علوی،پروفیسرلیاقت علی صدیقی،حافظ سفارش علی گجر،مفتی خضرالاسلام نقشبندی،مفتی ڈاکٹر کریم خان،مفتی مسعود الرحمن ،مفتی عرفان اللہ سیفی،مولانا یاسر سرداری،مولانا محمد نواز چشتی ،مولانا پیر فاروق امیر،علی رضاساقی،نوجوان اسکالر حافظ ارشد اقبال نعیمی،پروفیسرظفر اقبال کشمیری،مفتی عبد الستارسعیدی، علامہ غلام علی اعوان ،مفتی ابوبکراعوان ایڈووکیٹ،ممتاز ربانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر مرکزی عہدیداران وذمہ داران شرکت کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1