فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کرکے تعلقات بالکل ختم کئے جائیں،مولانا عبدالرؤف فاروقی

فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کرکے تعلقات بالکل ختم کئے جائیں،مولانا عبدالرؤف ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء اسلام (س) لاہور نے کہا ہے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر فی الفور ملک بد رکیا جا ئے اور ان کی مصنوعات کا مسلمان بائیکاٹ کریں، اوباما کا دورہ بھارت پاکستان کے خلافہے اوباما اور مودی کا گٹھ جوڑ خطے میں عدم توازن کی فضاء کو مزید بڑھا دے گا نواز شریف نے جس طرح سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کیے ۔ اسی طرح حرمت رسول پر بھی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں مولانا عبدالرؤففاروقی اور مولانا عبدالرب امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد نظریاتی ملک ہے گزشتہ روز جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد ، قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش اور قاری محمد اسلم صدیقی سمیت دیگر نے جمعہ کے خطبات میں کہا کہ انبیاء خصوصاحضور خاتم النبینﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ہر نبی ؐقابل احترام ہیں مسلمان کسی بھی نبی ؐکی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس برداشت کر سکتا ہے فرانس کی اخبار کی جانب سے خاکے بڑی تعداد میں چھاپنے کا اعلان امت مسلمہ کے لئے بڑا چیلنج ہے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن کسی بھی نبی خصو صا پیغمبر انقلاب ﷺ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ہیں۔قاری اعظم حسین،قاری واحد بخش سمیت دیگرنے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم گستا کانہ خاکوں کے خلافملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں اور خود ان کی قیادت کریں پا کستان کا ہر شہری ان مظاہروں میں شریک ہو گاانہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1