چودھری سرور جیسے آدمی کا شریف برادران کیساتھ گزارا بہت مشکل تھا، بیگم بیلم حسنین

چودھری سرور جیسے آدمی کا شریف برادران کیساتھ گزارا بہت مشکل تھا، بیگم بیلم ...

  



 لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر اور ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ چودھری سرور جیسے شریف آدمی کا شریف برادران سے گزارا بہت مشکل تھاپاکستان کو جی ایس پی پلس دلانے والے کیساتھ ان کا سلوک کھل کر سامنے آگیا چودھری سرور کی پریس کانفرنس نواز حکومت کی کارکردگی کا منہ بولا ثبوت ہے جس صوبے کاگورنر اپنی زمین مافیا سے واگزار نہ کراسکے وہاں عام آدمی کس حال میں زندگی بسر کررہے ہوں۔بیلم حسنین نے کہا کہ اگر چودھری سرور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلیں تو انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہیں گے ۔ چودھری سرور نے جن حالات کا ذکر کیا وہ پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی نہ ہوئے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...