پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے،پروفیسر اشرف نظامی

پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے،پروفیسر اشرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )پی ایم اے سنٹر کے مرکز ی منتخب صدرپروفیسر محمد اشرف نظامی ، ڈاکٹر طلحہ شیروانی جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری صدر پنجاب، ڈاکٹر کامران سعید جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر پی ایم ڈی سی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس ادارے اور اس کی انتظامیہ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ہم وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون اور انصاف کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ کو فی الفور تحلیل کیا جائے ۔ ادارے کی کرپشن کے احتساب کیلئے احتساب سیل بنایا جائے . 3 ڈاکٹروں کے سرٹیفکیٹس کے تجدید ی عمل کو فی الفور پرانے طریقہ کار کو بحال کیا جائے ۔ بد قسمی سے پی ایم ڈی سی میں ہونے والی بدانتظامی اور نااہلی پر ارباب اقتدار کی عدم توجہی اور مک مکا کے سبب یہ ادارہ ڈاکٹروں کیلئے ایک عذاب بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو جائے تو حکومتی ادارہ مقررہ فیس یا لیٹ فیس لے کر اسے مزید مدت کیلئے تجدید کر دیتا ہے مگر اس کی شہریت کو ختم نہیں کرتا۔ اب PMDC میں ہزاروں ڈاکٹروں کی درخواستیں دو دو سال سے تجدید کیلئے پڑی ہیں اور ان میں سینکڑوں ڈاکٹر ایسے ہیں جو 60سال کے قریب ہیں اور ریٹائرمنٹ کے پاس ہیں۔ کبھی یہ اعتراض لگایا جاتا ہے کہ آپ کے سرٹیفکیٹ پر جتنی ڈگریاں درج ہیں ان کے ٹریننگ اداروں کے سرٹیفکیٹ دوبارہ لے کر آئیں۔ اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ڈگریاں PMDC نے پہلے کیوں درج کیں اور کیا یہ تمام سرٹیفکیٹ انہوں نے اس وقت کیوں نہیں لئے۔؟ ، جواب یہ ہے کہ یہ سب ریکارڈ اُن کے پاس موجود ہے مگر ان کی بدنیتی ہے کہ ڈاکٹروں کو ذلیل کرنا ہے۔ڈاکٹر رانا سہیل،ڈاکٹر محمد علیم نواز،ڈاکٹر تحسینہ ظفر،ڈاکٹر محمد تنویر انور،ڈاکٹر شاہد شوکت ملک،ڈاکٹر طارق حمید رحمانی،ڈاکٹر اسماء یاسین،ڈاکٹر واجد علی ،ڈاکٹر ارم شہزادی،ڈاکٹر قاضی یاسر نے بھی خطاب کیا