مسلمان اقوام متحدہ سے علیحدہ ہو کر الگ یونین بنائیں،عبدالوحید شاہد

مسلمان اقوام متحدہ سے علیحدہ ہو کر الگ یونین بنائیں،عبدالوحید شاہد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ حرمت رسول سمیت مسلمانوں کے جملہ مسائل حل کرنے میں کردار ادا نہیں کرتی، تو مسلم حکمران اس پلیٹ فارم سے علیحدہ ہو جائیں آج دنیا میں اسلامی ممالک میں اتنی قوت اور وسائل موجود ہیں کہ وہ اپنی الگ یونین بنا سکتے ہیں ۔گزشتہ روز نیو گارڈن ٹاؤن میں جمعہ کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے کہا کہ مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1