حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، زاہد ذوالفقار

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، زاہد ذوالفقار

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اتنے بحران نہیں تھے جتنے بحرانوں سے موجودہ حکومت گزر رہی ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے موجودہ حکومت اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں گری ہوئی ہے ایسے مسائل ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتے پیپلزپارٹی کے دور میں عوام کم مسائل میں مبتلا تھی ملک کے حالات اتنے خراب ہیں کہ گورنر پنجاب حکومت کو چارج شیٹ دیکر مستعفی ہوگئے ہیں اس سے بڑی ناکامی حکومت کی اور کیا ہوسکتی ہے گورنر نے حکومت کو سفارتی سطح پر بھی ناکام قرار دے دیا اتنی ناکامیوں کے بعد حکومت کا موجود رہنا نظر نہیں آتا پیپلزپارٹی کے دورمیں صرف ایک بجلی کا مسئلہ تھا جس پر موجودہ حکومت میں عوام سے وعدہ کیا کہ 6ماہ میں حل کرنا تھا لیکن 2سال میں بھی حل نہ کرسکے بلکہ حکومت پٹرول گیس اور مہنگائی کے بحرانوں میں گری ہوئی ہے حکومت امن و امان کا مسئلہ بھی حل نہیں کرسکی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...