لائرز لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

لائرز لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

  



لاہور (پ ر) لائرز لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کراچی ہال میں منعقد ہوا،صدارت پنجاب لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر سنٹر (پلاک) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے کی جبکہ شرکاء میں صدر تنظیم ہذا سید محمود الحسن گیلانی ، مقصود احمدچغتائی ،ناہید ورک ،امریکہ سے آئی ہوئی شاعرہ الماس شبیہ اور دیگر ادیبوں ،شاعروں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی محمود گیلانی ،ڈاکٹر صغرا صدف، مقصود چغتائی اور دیگر مقررین نے کہاکہ کلام سخن اور شاعری تازہ ہواکے جھونکے اور آکسیجن کی مانند ہے جس کے بغیر زندگی میں رنگینی اور جاشنی نہیں ہے ہائی کورٹ میں مقدمات کے دوران خنجر ،پستول ، اور بارود کا ذکر ہوتا ہے مگر آج ہائی کورٹ میں ہجر ،وصال ، پیار اور محنت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں مگر غیر ملکی دہشتگرد ہمارے ملک کے چین اور سکھ کو تباہ کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا چاہئے آخر میں کلام سخن پیش کرنیوالے شعراء کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...