گورنرکا استعفیٰ حکمرانوں کے خلاف اعلان بغاوت ہے،اشرفبھٹی

گورنرکا استعفیٰ حکمرانوں کے خلاف اعلان بغاوت ہے،اشرفبھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرفبھٹی نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کااستعفیٰ حکمرانوں کے مائنڈسیٹ کیخلافاعلان بغاوت ہے خوشامدی ٹولے نے حکمران بھائیوں کویرغمال بنایاہوا ہے ،انہیں سچ سننا پسند نہیں۔چودھری سرور نے استعفیٰ کا اعلان کرتے وقت جو چارج شیٹ لگائی ہے حکمران بھائی فوری طور پر اوروضاحت کے ساتھ اس کاجواب دیں ۔ پنجاب میں سرگرم قبضہ مافیا کاتعلق حکمران جماعت سے ہے اورپٹواری ان کے وفاداراورزیر کنٹرول ہیں ۔محمداشرفبھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی خودپسندی اوراناپرستی انہیں کبھی بندگلی سے باہر نہیں آنے دے گی وہ اپنے اقتدارکوطول دینے کیلئے آئین کی دھجیاں بکھیررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کوسیاسی رشوت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے شعبدہ بازی یالفاظی سے ملک وقوم کی حالت زارنہیں بدلے گی ۔ عوام کے حقوق پرڈاکے ڈالے جارہے ہیں حکمران ہرشعبے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر وتحمل کاامتحان لیا جارہا ہے ،حکمران یادرکھیں اگرانہوں نے ہوشربامہنگائی پرقابونہ پایا توپھر عوام کاغم وغصہ کسی وقت بھی لاوابن کرپھٹ پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...