مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کا تعزیتی اجلاس

مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کا تعزیتی اجلاس

  



لاہور ( پ ر)صدر تاجرو نگ لاہور ناصر سعید کی جانب سے نائب صدر لاہور خالد جاوید کے والد میاں محمد یعقوب ،سید سیرت حسین کی والدہ اور انیس ڈار کی ہمشیرہ کی وفات پربلائے گئے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر سعید نے کہا کہ تاجر ونگ کے عہدیدار تاجروں کے بنیادی مسائل کیلئے کوشاں اور اُنکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُنکے مسائل کے حل تک اپنی کوشش جاری رکھیں گے موجودہ حکومت کیطرف سے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اورتاجر برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانا احسن اقدام ہے حکومت تاجروں کے تمام مسائل کے حل کیلئے ہمارے رابطے میں ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ معیشت بہتر ہواور ملک میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ، دہشتگردی ،فرقہ واری کا خاتمہ ہو۔ تاجر برادری چین ودیگر ممالک کیساتھ کیے گیے معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے پیش رفت جاری رکھی جائے اس موقع پر تعزیتی اجلاس میں وقارحسین ،خالد جاوید ،انیس ڈار ،ملک اعجاز ،شاہد نذیر ،طارق جاوید ،ارجمند مقصود،یونس بیگ ،حاجی جاوید ،آغاہ ذوالفقار ،خواجہ عامر ،سیر ت حسین ،حاجی اشفاق ،چوہدری فیاض نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...