سندھ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،اعجاز چودھری

سندھ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے شکار پور امام بار گا ہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورمعصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ، سندھ کے نااہل اور بے حسن حکمرانو ں نے سفاک دہشتگردوں کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا ہے ،رہنماؤں نے کہاکہ امام بار گاہ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے ، یہ سفاک دہشت گرد کسی معافی کے مستحق نہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے ، امام بار گاہ کی سیکیورٹی انتہائی ناقص تھی اور دھماکے کے بعد انتظامیہ کا بروقت امدادی سرگرمیوں میں تاخیر کی ہے جو کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، شکار پور کا امام بار گاہ پر ہونے والا حملہ حکومت سندھ کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،امام بارگاہ پر حملہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ناقص سیکیورٹی مجرمانہ غفلت برتنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،معصوم جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار سندھ کے حکمران ہیں، صوبہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، کراچی اور تھر میں معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ، جس کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ کچھ نہیں کر رہی ، بلکہ سندھ حکومت نیند کی گولیاں کھا کر سوئی ہوئی ہے ،رہنماؤں نے م تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ، دھماکے میں شہیدہونے والوں کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین!

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...