حکومت نے عام انتخابات میں کئے جانے والے وعدے پورے نہ کئے،ثمینہ گھرکی

حکومت نے عام انتخابات میں کئے جانے والے وعدے پورے نہ کئے،ثمینہ گھرکی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے عام انتخابا ت میں جو وعدے کیے تھے اُن میں سے کو ئی ایک وعدہ بھی پو را نہیں کیا ‘ حکومت نے بجلی ،گیس کی لو ڈ شیڈ نگ، غربت ، مہنگا ئی ، بیروز گاری ، بد امنی ، دہشت گر دی اور لا قا نونیت کو ختم کرنے کے جو دعوے کیے تھے اُ ن میں سے کو ئی ایک بھی پو را نہیں کیا اسی لئے عوام اب پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیو ں پر پردہ ڈال کر لوگو ں کی توجہ اُن کے بنیا دی مسا ئل اورحقو ق سے ہٹانے کی ناکا م کو شش کر رہی ہے حکومت نے جس دن لاہور میں بلد یا تی انتخا با ت کروائے تو اس دن اسے پتہ چل جائے گا کہ یہاں کے عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے کس قدر ان سے متنفر ہو چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے دوبارہ حکومت میں آنے کی دعائیں کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1