حکومت عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کر ے، عابد علی
لاہور ( وقائع نگار) قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے اثرات ہر طبقہ تک پہنچانے کیلئے بجلی کی قیمت میں واضح کمی کر ے جس سے نہ صر ف انڈسٹری کو ریلیف ،پیداواری صلا حیت میں اضافہ ، مہنگائی کی شرح میں کمی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے جبکہ تاجر برادری کا دیر ینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا بجلی کی تمام پیداواری لاگت عوام سے وصول کی جائے درست نہ ہے کیونکہ نیپرا پرائیویٹ پاور پلانٹ کی لاگت کو کل لاگت تصور کرتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بجلی پرائیویٹ پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ پن بجلی ذرائع سے بھی حاصل ہورہی ہے جس کی لاگت ڈیڑھ سے 2روپے تک ہے ۔ پچھلے سالوں کی نسبت 2014میں پن بجلی گھروں سے پیداوار دگنی ہوگئی ہے پن بجلی سے حاصل ہونے والی بجلی پرائیویٹ پاور پلانٹ کی نسبت انتہائی سستی ہوتی ہے،نیزپٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث پرائیویٹ بجلی گھروں سے حاصل کردہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ اس لیے اس سستی بجلی کا ریلیف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے انڈسٹریز اور عوام کو دیا جائے ۔انھو