غیور عوام دہشتگردوں کے خلافمتحد ہو چکے ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

غیور عوام دہشتگردوں کے خلافمتحد ہو چکے ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید ، میاں راشد اخلاق حسین کھوکھر، ڈاکٹر نوین بخاری ، یاسمین فاروق نے اپنے مشترکہ بیا ن میں شکار پور میں ہونے والے خود کش حملہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، پاکستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور خود کش حملوں سے مرعوب نہیں ہونگے ، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ، ان خود کش حملوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم مضبوط ہوا ہے پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی ہے اور ان دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہوئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا ، انہوں نے شکار پور کی امام بارگاہ میں خود کش حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ ان کی قربانیوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوگا ، دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں ہیں کیونکہ دہشت گردی انسانوں کا نہیں بزدلوں اور درندوں کا شیوہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1