ملک میں جھوٹ ، ناانصافی اور ظلم کا کلچر ہے، خالد پرویز

ملک میں جھوٹ ، ناانصافی اور ظلم کا کلچر ہے، خالد پرویز

  



لاہور ( وقائع نگار) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفیٰ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹ ، ناانصافی اور ظلم کا کلچر اس قدر پروان چڑھ چکا ہے کہ ملک و قوم کیلئے کچھ کر گزرنے کا عزم رکھنے والے چوہدری محمد سرور ایسے مخلص اور ہمدرد بھی بے بس ہو جاتے ہیں یہاں ہاتھ ہلا ہلا کر اور اُنگلی دکھا دکھا کر محض وعدے کرنے والے کامیاب رہتے ہیں ۔ چوہدری محمد سرور ایک اصول پسند اور سچے انسان ہیں اور اُمید ہے کہ وہ گورنر شپ سے علیحدگی کے بعد زیادہ جذبے ، طاقت اور آزادی سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔تاجر برادری انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتی ہے ۔ خالد پرویز نے کہا یورپی یونین سے پاکستان کو جی ایس پی سٹیٹس دلوانا ، صاف پانی کی فراہمی اور اوور سیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے اقدام کرنا چوہدر ی محمد سرور کے ایسے کارنامے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4