پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے ، قمر الاسلام راجہ

پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے ، قمر الاسلام ...

  



 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ سکول انرولمنٹ کے اہداف کے حصول کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ ناخواندہ نہ رہے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں چےئرمین پیف نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کے تحت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے سکولوں میں طالبعلموں کی حاضری بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ 2018تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے اس حوالے سے پنجاب سکول ریفارم پروگرام کے نئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور 18پوائنٹس پر مبنی نئے روڈ میپ پروگرام پر عمل در آمدسے صوبے میں ہر بچہ کی تعلیم تک یکساں رسائی ہو گی اسی طرح پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کے جدید خطوط پر تربیت سے اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کا پول دستیاب ہو گاجس سے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ہر مستحق بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیمی ماڈلز متعارف کروائے ہیں ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی ان تعلیمی منصوبوں سے 16لاکھ مستحق طلبا ء و طالبات کو گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولتیں میسر آئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...