غازی آباد کے محلہ عثمان نگر، ریاض پورہ میں خسرہ بچاؤ مہم کے حوالے سے کیمپ

غازی آباد کے محلہ عثمان نگر، ریاض پورہ میں خسرہ بچاؤ مہم کے حوالے سے کیمپ

  



 لاہور ( جنرل رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیم نے غازی آباد کے علاقہ عثمان نگر محلہ ریاض پورہ اور مین بازار غازی آباد میں خسرہ کی وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے گزشتہ روز الگ الگ کیمپ لگائے۔ اس موقع پر عثمان نگر چوک اور محلہ ریاض پورہ میں لگائے گئے حفاظتی ٹیکے لگانے کے کیموں میں ساڑھے چار سو سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی ٹیم ڈاکٹر اللہ دتہ اے ڈی، اعجاز احمد سمیت مختلف ملازمین کیمپوں میں آنے والے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگاتے رہے۔ خسرہ مہم کے موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چودھری ارشد محمود، میاں شبیر حسین، حق نواز کھرل، ذیشان سمیت درجنوں اہل محلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے حکام کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4