العجم بوائے سکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام محفل موسیقی آج ہو گی

العجم بوائے سکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام محفل ...

  



 لاہور (پ ر) سماجی بہبود کی اعلیٰ روایات کی حامل صدارتی ایوارڈ یافتہ تنظیم العجم بوائے سکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام سالانہ گرینڈ کیمپ فائر محفل موسیقی برائے معذورا ں آج رات 9بجے بمقام گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول (راوی روڈ )فورٹ روڈ نزد علی پارک منعقد ہو گی صدارت ممتاز رائٹر عبد الستار عاصم کریں گے شرکاء میں کیپٹن (ر) امین وینس سی سی پی او لاہور ، ایس پی پولیس لائنز عمر سعید ،ایس پی (سی آئی اے) عمر ورک ، صدارتی ایوارڈ یافتہ سکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی ،ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ،سید ندیم الحسن گیلانی ، سلیم عالی ،محمد مظفر، محمد جاوید شامل ہیں اس موقع پر گلوکار جواد احمد ،شازیہ منظور ، عالیہ رشید ، طارق محمود بلائنڈز ، ریڈیو ٹی وی فیم گلوکار پر فارم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...