چودھری محمد سرور کے استعفیٰ نے جمہوریت کا پول کھول دیا ہے، افنان بٹ

چودھری محمد سرور کے استعفیٰ نے جمہوریت کا پول کھول دیا ہے، افنان بٹ

  



 لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب افنان صادق بٹ اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استعفیٰ دے کر سیاسی آمروں کی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے ، نا اہل، کرپٹ،بحران زدہ عوام دشمن اور انتقام پرست حکمرانوں کی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے ، کیونکہ اس کے اپنے لوگ اس کی کارکردگی اور اپنے قائدین کی منافقت و کردار سے بیزار ہو کر حکومت سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے استعفیٰ کو مثبت تبدیلی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی ،عوام دوست، دیانتدار اور سچے افراد کامیاں برادران کے ہمراہ زیادہ دیر دور تک چلنا ممکن نہیں ہے اسلئے چودھری محمد سرور بھی مختصر سے عرصہ میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہو گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...