پیرا میڈیکس الائنس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے ملاقات

پیرا میڈیکس الائنس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی ہیلتھ ...

  



لاہور ( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرامیڈیکس الائنس (PPA) اورپنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن لاہورکے وفدنے گزشتہ روزڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت PPA کے چیئر مین ملک منیر احمد اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صدر میاں خالد محمود نے کی۔ مشترکہ وفد نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب، ڈاکٹر زاہد پرویز کو گریڈ 21میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی۔ اور پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ جبکہ اس موقع پر پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) کے وفد نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کو پیرا میڈیکس (الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز) کے چار درجاتی سروس سٹرکچر کے لئے اہم پیش رفت کے سلسلے میں لیٹر نمبر 22-272/AHP بتاریخ 27-01-2015 جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وفد میں سلطان محمود بھٹی ، ترجمان /آرگنائزرشعیب انور چوہدری، صدر عاشق غوث، جنرل سیکرٹری احسان، جناح ہسپتال کے صدر ریاض بلوچ،سید وسیم الحسن شاہ اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے چیف آرگنائزر حافظ دلاور حسین، عاشق گجر ، بلال و دیگر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4