عمران خان صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں،شاویز خان

عمران خان صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں،شاویز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان سوشل میڈیا کے لیڈر بن گئے ہیں عوام ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں وہ اب تنہائی کا شکا رہیں عمران خان کو زمینی حقائق کا علم نہیں ہے وہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈیڑھ سال تک زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیابے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنا عمران خان کی سیاست کا محور ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی ادارے پر اعتماد نہیں وہ اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں درحقیقت تحریک انصاف کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی قلعی کھل گئی ہے اور اب عمران خان صرف سیاست میں زندہ رہنے کے لئے بے سروپا بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پربرا بھلا کہہ کر عمران خان قوم میں انتشار پیدا نہ کریں موجودہ حالات میں عوام کسی قسم کی سیاسی گفتگو کے لئے تیار ہیں عمران خان منفی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں عمران خان کو ملک کے مفاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ان کی اپنے مفاد کی وجہ سے خیبرپختون میں عوام کا مفاد متاثر ہوا ہے