سانحہ شکار پور دہشتگردوں کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، عبد العلیم

سانحہ شکار پور دہشتگردوں کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، عبد العلیم

  



 لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصا ف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں سانحہ شکارپور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس سانحہ کو دہشت گردوں کا انتہائی بزدلانہ اقدام قرار دیا ۔صدر لاہور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ظالمانہ کاروائی کی پُر زور مذمت کرتی ہے ،نواز شریف اور آصف علی زرداری کا گٹھ جوڑ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے ۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر متحد قوم کو تاخیر ی حربوں سے مایوس کرنا شروع کر دیا ہے ۔سانحہ شکارپور مرکزی اور سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پاکستانی عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے جہا ں سے ابھی تک مایوسی اور لاشوں کے سواء کچھ \"ڈلیور \"نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے دہشت گردی کی جنگ نہیں حکومت کو فری ہینڈ دیا ہے لیکن حکومت تا حال عوام میں اپنا اعتماد بحال نہیں کر سکی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...