محبت رسولﷺ ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے،صوفی مسعود صدیقی

محبت رسولﷺ ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے،صوفی مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)محبت رسول ؐ ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حضور نبی کریم ؐ کی شان و عظمت بہت ہی بلند و بالا ہے اور آپ ؐ کی ناموس پر کٹ مرنا ہر مسلمان اپنے لئے باعث اعزاز اور عین فرض سمجھتا ہے اور حضور ؐ کی ناموس کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مرتکب افراد کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عالمی امن کو برقرار رکھنے کیلئے او آئی سی کو فوری نوٹس لینا ہوگا انہوں نے کہاکہ آپ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے اور خالق کائنات نے آپ ؐ کو مختار کل نبی ؐ بنا بھیجا جو انسانیت کیلئے ایک عظیم اعزازاور اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے اور احسان عظیم کا شکر ادا کرنے کیلئے ہمیں قرآن و سنت ؐ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی آنیوالی نسلوں کی شریعت محمد ی ؐ کے مطابق تربیت کرنا ہوگی تاکہ ہم اللہ رب العزت کی رضا و خوشنودی حاصل کرسکیں انہوں نے کہاکہ آپ نبی کریم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں اور دنیا و آخرت کی تمام تر بہاریں آپ ؐ سے ہی ہیں جب اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب ؐکا ذکر کرنا پسند فرماتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ آپ نبی کریم ﷺ کا ذکر خیر اور درودوسلام کے نذرانے پیش کریں نشست کے شرکاء سے دیگر مشائخ نے بھی خطاب کیا اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔