زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15ارب ڈالر سے زائد ہو گئے ،سٹیٹ بنک

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15ارب ڈالر سے زائد ہو گئے ،سٹیٹ بنک

  



 اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق 23جنوری 2015ء تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 15.063 ارب ڈالر تک بڑھ گئے جبکہ 16 جنوری 2015ء کو ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر15.019 ارب ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 10.248 ارب ڈالرکے ذخائر موجود تھے جبکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ایس بی پی کے پاس10.330 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔ دیگرکمرشل بینکوں کے پاس23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کو4.815 ارب ڈالر جبکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر4.689 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔

مزید : کامرس


loading...