حکمرانوں کی بیڈگورننس کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے ، ثوبیہ کمال

حکمرانوں کی بیڈگورننس کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے ، ثوبیہ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصا ف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس ، نائب صدور ثوبیہ کمال ، چوہدری اشفاق ، رانا ساجد شوکت ،ریجنل صدور رائے حسن نواز ، نور خان بھابھہ اور چوہدری عمر کسانہ ، علیم اللہ وڑائچ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے گورنر پنجاب کے استعفیٰ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی بیڈگورننس کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے ،گورنر پنجاب کی پریس کانفرنس حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے جس کا ان کو جواب دینا ہوگا، قبضہ گروپ پنجاب میں اتنے پاور فل ہو چکے ہیں کہ گورنر جیسا شخص بھی ان کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے، انہیں حکومتی اور انتظامیہ کی سرپرستی قبضہ گروپوں کو حاصل ہے، گورنر پنجاب نے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، گورنر کا اصل حقائق سے پردہ اٹھانے کے بعد (ن) لیگ کے درباری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ملک میں آئین او رقانون بالادستی قائم نہیں بلکہ شریف بادشاہت قائم ہے ،کمزور طبقے پر طاقتورظلم کر رہا ہے اسے کوئی روکنے والا نہیں ، انصاف ناپید ہو چکا ہے ،چور ڈاکو ، بدمعاش دندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے ۔،رہنماؤں نے کہاکہ یہ تحریک انصاف کی کامیابی میں بارش کا پہلا قطرہ ہے اور یہ سمندربن کر لوٹ مار کرنے والوں کو بہا کر لے جائے گا، عوام کی طاقت سے اس فرسودہ نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے، حکمران گورنر کے استعفےٰ کے بعدسامنے اپنا نوشتہ دیوار پڑھ لیں ، گورنر نے عوام کو درپیش مسائل کا پردہ چاک کیا تو حکمران بُرا مان گئے ، تحریک انصاف پہلے دن سے یہ کہہ رہی ہے کہ یہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں ، نا ہی غریب عوام کے مسائل کا حل اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس نظام سے انکو اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، حکومت اور حکمران دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہے ،اغواء برائے تاوان کی وارداتیں سب سے زیادہ پنجاب ہوتی ہیں ، پولیس شریف خاند ان کی ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے ،غریبوں کی بیٹیوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں ۔