ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت10لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ ملا،اللہ رکھا

ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت10لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ ملا،اللہ رکھا

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واوچر سکیم کے تحت 10 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو سکولوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا قیام پنجاب حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا مجموعی حجم 12 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس فنڈ سے ہزاروں ذہین اور مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کئے گئے ہیں۔ تعلیمی وظائف سے ہزاروں طلبا و طالبات اعلیٰ تعلیمی اداروں میں علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4500 ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں گزشتہ چند برس کے دوران ہونہار طلبا و طالبات میں اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹیوں و کالجوں کے بعد سکولوں اور مدارس کے طلبا و طالبات کو بھی میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں صوبے کے پسماندہ اضلاع میں دانش سکولوں جیسے اعلیٰ تدریسی ادارے قائم کئے گئے ہیں۔دانش سکولزمعاشرے کے کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کیلئے بنائے گئے ہیں۔ دانش سکولز میں اعلیٰ تدریسی اداروں ایچی سن اور گرامر سکولوں سے بہتر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...