کراچی میں زیمکو پاکستان کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تقریب

کراچی میں زیمکو پاکستان کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تقریب

  



کراچی( پ ر) الحاج برکت خان کے توست سے زیمکو سیلز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی زیمکو پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آصف خان نے موٹر سائیکل انڈسٹری اور زیمکو موٹر سائیکلز کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیااور زیمکو کے نئے ماڈل کی رونمائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران زیمکو نے اپنے اعلیٰ معیار اور پائیداری کی بدولت پاکستان بھر میں اپنا مقام بنایا ہے اور ہم زیمکو موٹر سائیکلز کے معیار کو اورمزیدبہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریب میں زیمکو کے جنرل منیجر عباس علی خان اور اسسٹنٹ مارکیٹنگ منیجر نعیم بٹ کے علاوہ 300ڈیلر حضرات نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کے لئے 5زیمکو موٹر سائیکلز بطور انعام پیش کیں ۔

مزید : کامرس