حکومت بجلی کی قیمت میں کمی کاجلد اعلان کر ے‘ بزنس فورم پنجاب
لاہور (وقائع نگار)بزنس فورم پنجاب نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انڈسٹری کے فروغ اور معیشت کے گراف کو بلند کر نے کے لیے تاجروں و صنعتکاروں کے سفارشات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو بحرانو ں سے نکا لا جائے جبکہ حکو مت وقت بجلی کی قیمت میں واضح کمی کو یقینی بنا نے کے لیے جلد اعلان کر ے۔ بزنس فورم پنجاب کے صدر ملک شا زید کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں انھو ں نے کہا ہے کہ حکو مت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے ۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 52ڈالرز فی بیرل کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50فیصد تک کم ہوئیں اس لیے پاکستان میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے۔ ناصر حمید نے کہاکہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بنیاد پر بے تحاشا اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں50فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں تمام اضافے واپس لے کر بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کرکے عوام اور صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں60پیسے فی یونٹ اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات میں مزید5فیصد سیلز ٹیکس اضافہ کے بعد22فیصد سیلز ٹیکس کرنا عوام سے زیادتی ہے اس لیے ان اضافوں کو بھی واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام تک حقیقی ریلیف پہنچے گا اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ معیشت کا گراف بلند ہو سکے ۔