حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، 9ماہ کی بچی سمیت2بچے ماں کے حوالے

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، 9ماہ کی بچی سمیت2بچے ماں کے حوالے

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر 9ماہ کی شیر خوار بچی سمیت2بچوں کو باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواستگزار ماں کے حوالے کر دیا۔ درخواستگزار روبینہ بی بی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی شادی 5سال قبل جمیل سے ہوئی تھی جس میں سے اس کے 2بچے ،4سالہ زوہیب اور9ماہ کی بچی فاطمہ پیدا ہوئی ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائلہ کا شوہر اسے بدکاری پر مجبور کرتا تھا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا ہے جس کے باعث وہ اپنے شوہر کے گھر سے بھاگ اپنے والدین کے گھر آگئی ہے ،اب اسکے دونوں بچے اس کے شوہر نے زبردستی اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں فاضل جج نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4