پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کوبلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کوبلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا عدالت میں درخواست گزار جمیلہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر والے اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنا چاہتے تھے جس پر اس نے انکار کردیا اور 20جنوری کو اپنی پسند سے مشتاق کے ساتھ شادی کرلی ہے تاہم اس رشتہ سے سائلہ کا والد فرزند علی ودیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ سائلہ اور اس کے شوہر کو ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کی ملی بھگت سے مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں اور شوہر سے علیحدگی کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...