میپل لیف سیمنٹ کو 6 ماہ کے دوران ایک ارب43کروڑ روپے منافع

میپل لیف سیمنٹ کو 6 ماہ کے دوران ایک ارب43کروڑ روپے منافع

  



اسلام آباد (اے پی پی) سال 2014ء کے آخری چھ ماہ کے دوران جولائی تا دسمبرمیں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے ایک ارب43کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جو گذشتہ سال 2013ء کے اسی عرصہ کے منافع کے مقابلہ میں 5کروڑ روپے کم رہا ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر2014ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے 10 فیصد کے کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ سال 2013ء کے آخری چھ مہینوں کے دوران میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے ایک ارب48 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا اورکمپنی کی فی حصص آمدن2.81 روپے رہی تھی جبکہ سال 2014ء کے آخری چھ ماہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی2.72 روپے رہی ہے۔

مزید : کامرس