مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق نے ایک کلو سے زائد چرس کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سلطان کے قبضہ سے تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مین بازار میں ناکے کے دوران تلاشی لیتے ہوئے ایک کلو300گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزم کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھاہے جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور ریکارڈ یافتہ ہے اس کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی اور لوئرمال میں بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...