مقدمہ قتل میں ملوث 2ملزم عدم ثبوتوں کی بنا پر بری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید نے سوتیلے بھائی کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم سلمان نے اپنے بھانجے عثمان کی مدد سے اپنے سوتیلے بھائی نصیر کو 2014میں جائیداد کے تنازع پر قتل کردیا تھا جس پر ان کے خلاف تھانہ ہیئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ گزشتہ روز عدم شہادتوں کی بنا ء پر عدالت نے دونوں ملزموں کو بری کردیا ہے۔