رقم خوردبرد کیس: گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعدسماعت 13فروری تک ملتوی

رقم خوردبرد کیس: گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعدسماعت 13فروری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخاراحمد خان نے پنجاب آرٹس کونسل کی لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرسنے کے کیس میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزیدسماعت 13فروری تک ملتوی کردی۔عدالت میں اینٹی کرپشن نے پنجاب آرٹس کونسل کی لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں 3ملزمان ساجدبشیر، جاوید اقبال اور اعجاز احمد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جارہی ہے،، عدالت نے کیس کے دوگواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزید گواہوں کو تیرہ فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...