چینی ماہرین کا پاک چین چیمبر کی دعوت پر پاکستان کا دورہ

چینی ماہرین کا پاک چین چیمبر کی دعوت پر پاکستان کا دورہ
چینی ماہرین کا پاک چین چیمبر کی دعوت پر پاکستان کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان میں چینی تعاون سے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید پیمانے پر ترقی دینے کیلئے چینی ماہرین کو پاکستان مدعو کیا ہے۔ یہ ماہرین ان دنوں جیانگ سو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ وفد نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنت اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ایم ٹی) کے مرکزی کمپس میں یونیورسٹی حکام سے ملاقات کی اور اعلٰ تعلیم کے شعبہ میں مشترکہ منصوبوں کی تشکیل کا جائزہ لیا۔ وفد کی قیادت جیانگ سو چیمبر کے صدر مسٹر وین گونگوئی کر رہے تھے۔اس موقع پر یو ایم ٹی کے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے وفد کے اعزاز میں خطبہءِ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل عابد شیروانی، مینجر انڈسٹری لنکجز مسٹر عثمان، مینیجر رٹیل اینڈ سروسز مارکٹنگ مسٹر منکوش الرحمٰن اور سنٹر فار انٹر پریونیورشپ اینڈ انوویشن کے ڈائریکٹر مسٹر اشعر نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں پریزنٹیشن دیں۔اجلاس میں پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے شرکت کی۔مسٹر گونگوئی نے کہا کہ چین پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں اپنے ماہرین کی فراہمی کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی بھی منتقل کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جو تحقیق کی اسے بھی پاکستان کے شعبہ ءِ تعلیم کو جدید بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی پیشکش کی۔
قبل ازیں یو ایم ٹی کے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے اپنے خطبہءِ استقبالیہ میں وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے شعبہءِ تعلیم میں چینی سرمایہ کاروں اور ماہرین کا اشتراک پاکستان کو بہترین عالمی معیار پر لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے تعاون سے ایک بین الاقوامی ذمہ دار لیڈرشپ سنٹر قائم کرنے کے خواہا ں ہیں۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چینی لینگوئج میں چین کے ساتھ مشترکہ ڈگری پروگرام کیلئے خصوصی شعبہ کھولنے کی خواہش ظاہر کی اور اس مقصد کیلئے یو ایم ٹی کمپس میں ایک قطعہءِ اراضی بھی مختص کرنے کا عندیہ دیا۔دریں اثناء پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے جیانگ سو چیمبر کے وفد کے حالیہ دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں طے پانے والے امور پر سلسلے میں مسلسل پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے توقع کی کہ بہت جلد اس حوالے سے مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -