کینو کے زیادہ سے زیادہ 5 فیصد کنٹینرز کو چیک کیا جائے، ایف بی آرکی کسٹمز کو ہدایت

کینو کے زیادہ سے زیادہ 5 فیصد کنٹینرز کو چیک کیا جائے، ایف بی آرکی کسٹمز کو ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کسٹمز کو ہدایت کی ہے کہ کینو کے زیادہ سے زیادہ5فیصد کنٹینرز کو چیک کیا جائے کیونکہ تمام تر کنٹینرز کی چیکنگ سے کینو کی برآمدات سست روی سے بچ سکیں۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹر ، امپورٹر اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے شریک چیئرمین وحید احمد نے ایف بی آرکے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینو کے برآمدی پانچ فیصد کینٹینرز کی چیکنگ سے کینو کے برآمدی ہدف کے حصول میں نمایاں مدد حاصل ہوگی۔

کیونکہ تمام تر کنٹینرزکی چیکنگ کے باعث برآمدی کھیپیں سست روی کا شکارہورہی تھیں۔

مزید : کامرس


loading...