مدینہ منورہ مارچ ناگزیر ہو چکا ہے،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

مدینہ منورہ مارچ ناگزیر ہو چکا ہے،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج جمعۃ المبارک یوم مطالبہ و دعا کے طور پر منایا گیا ۔ جس میں حکومت پاکستان سے غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے تعظیم انبیاء علیہم السلام کے بارے میں قانون سازی کا مطالبہ کیاگیااور اللہ تعالیٰ کے حضور ناموس رسالت کے پہرے داروں کی حفاظت اور ناموس رسالت کے دشمنوں کی ہلاکت کی دعائیں مانگتے ہوئے سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مسلم حکمران مغرب کے سامنے معذرت خواہانہ رویّے کی بجائے دلیرانہ رویّہ اختیار کریں۔ شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی داروغہ والا،مولانا عبدالکریم جلالی شاہ عالم مارکیٹ، مولانا محمد صدیق مصحفی جلو موڑ ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی تاج باغ، علامہ فرمان علی جلالی اچھرہ،مولانا فیاض قادری مصطفےٰ ٹاؤن، مولانا مفتی طاہر الحسن رضوی والٹن،مولانا محمد یونس قادری اقبال ٹاؤن ،مولانا مسعود جماعتی وسن پورہ، ڈاکٹر عبدالرشید ڈھولنوال،مولانا نیاز احمد سعیدی گڑھی شاہو ودیگر خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کے دِلوں پر ڈھارس بندھانے کیلئے مدینہ منورہ مارچ ناگزیر ہو چکا ہے۔
O.I.C سعودی حکومت سے اجازت لے کر اس مارچ کا اہتمام کرے یا ہمیں اجازت دے ہم اس کا اہتمام کریں گے۔ پاکستان میں دہشتگردی میں جن اسلامی ممالک کی فنڈنگ کا بڑا ہاتھ ہے ان میں سر فہرست سعودی عرب ہے۔ حکومت اگر دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو حقائق چھپانے سے گریز نہ کرے۔