چودھری سرور کا استعفیٰ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کا استعفیٰ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں کی نااہلی ،سیاسی تنگ نظری اور خاندانی حکومت پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے شریف برادران پاکستان کے وسائل کو ہائی جیک کیا ہوا ہے اور غریف عوام کو جمہوریت کے ثمرات دینے سے گریزاں ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب اپنا آئینی کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا جس کی وجہ سے چوہدری محمد سرور کو استعفیٰ دینا پڑا انہوں نے کہا کہ دوسروں کی کارکردگی پر ہلکان ہونے والوں کی اپنی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جنہوں نے دو برسوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاانہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے جبکہ حکمران صرف سب اچھا کی رٹ لگانا چاہتے ہیں۔