مسلم لیگ(ن) کی حکومت عملی طور پر ناکا م ہوچکی ہے،یاسرگیلانی

مسلم لیگ(ن) کی حکومت عملی طور پر ناکا م ہوچکی ہے،یاسرگیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے گورنر پنجاب کا استعفیٰ مسلم لیگ (ن )کی حکومت سے عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے پنجاب میں گڈ گورننس کا ٹنڈورا قوم کے سامنے آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-9 کے عہدیداران منظور حسین انصاری، شفیق بلا، ثناء اللہ خان، حبیب الرحمن،نواز باٹھ، حسن نقوی،محمود مرزا اور جہانزیب خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں لینڈ مافیا ‘ امن و امان کی صورت حال ‘ سکولوں کی حالت زار اور دیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے سابق گورنر کے صوبہ کی صورت حال کے متعلق انکشافحکومت کی نا قص طرز حکو مت کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت کو عوام کے مسائل و مشکلات سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے الیکشن کے وقت عوام سے کئے گئے وعدے بھی ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4