سہیل احمد کے ساتھ حکیم سعید اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل بھی پکڑے جائیں،محمد جمیل

سہیل احمد کے ساتھ حکیم سعید اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل بھی پکڑے ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک میں عجیب تماشا لگا ہوا ہے ،کوئی لوٹ مار میں مصروف ہے اور کوئی حصہ نہ ملنے پرچیخ وپکار کررہا ہے ،صرف سہیل احمد کے قاتلوں کو نہیں حکیم سعید اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو بھی پکڑا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا پی جے آئی ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سہیل احمد کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائر.ی کروا کر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے مگر اسکے ساتھ ساتھ ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ سندھ کے سابق گورنرحکیم سعید اور ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق سمیت دیگر اہم شخصیات کے قاتلوں کو بھی بے نقاب کیا جائے ،انکا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ جب حکومت کا حصہ ہوتی ہے تو اسے کوئی عیب نظر نہیں آتا مگر حکومت سے علیحدگی پر انتقامی کاروائیوں کا واویلا شروع کردیتی ہے ،یہ خود لوٹ مار اور بھتہ خوری میں ملوث جماعت ہے جس نے اسلحہ کے زور پر کراچی کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ،الطاف حسین آئے روز قیادت چھوڑنے کی دھمکی دیکر چند گھنٹو ں بعد ہی دوبارہ ساتھ نبھانے کا اعلان کردیتے ہیں یہ تماشا نہیں تو اور کیا ہے،انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے قائد ایک طرف سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس،رینجرز اور دیگر ایجنسیوں پر الزامات عائد کررہے ہیں،انہیں سیاست میں دوہرا معیار ترک کرکے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4