چوہدری سرور نے عہدہ سے دستبردار ہو کر ضمیر کی آواز کو سرخرو کر دیا ہے، محمد ارشد

چوہدری سرور نے عہدہ سے دستبردار ہو کر ضمیر کی آواز کو سرخرو کر دیا ہے، محمد ...
چوہدری سرور نے عہدہ سے دستبردار ہو کر ضمیر کی آواز کو سرخرو کر دیا ہے، محمد ارشد

  



لاہور ( وقائع نگار) آل پاکستان انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ چوہدری سرور نے گورنر کے عہدہ سے دستبردار ہو کر ضمیر کی آواز کو سرخرو کر دیا ہے کرپٹ نظام اور سیاسی شعبدہ بازیو ں نے جہاں عوام کے بنیادی حقو ق چھین لیے ہیں وہیں ملک کے تاجر وصنعتکار حکو مت وقت کی ناقص معاشی پالیسیو ں سے تنگ آ کر ہمسایہ مما لک کا رخ کر رہے ہیں آل پاکستان انجمن تاجران سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بہادری پر خراج تحسین پیش کر تی ہے اور اس عزم کا اعادہ کر تی ہے کہ ملک کو کر پٹ نظام سے نکا لنے کے لیے محب وطن لو گوں کا ساتھ دیا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار نھو ں نے گزشتہ روز پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ شیخ محمد ارشد کا کہنا تھا کہ مر د حق چوہدری سرور کا شریف برادران کے رویے کے خلاف یہ کہنا کہ جس ملک کے حکمران سچ سننے سے گھبراتے ہوں اور جہاں پر سچ بولنے کا قحط ہو وہ حکمران تاریخ کا دھارا کیسے بدلیں گے؟ اور پاکستان کو فلاحی ریاست کیسے بنائے گے۔ سابق گورنر نے میاں شہباز شریف کی آمرانہ روش اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اکثر و بیشتر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ لیکن سترہ ماہ بعد ہی ن لیگ کے چہیتے گورنر نے لاہوری شریفوں سے اپنا ناطہ توڑ لیا جو کہ ن لیگ کی حکمرانی کیلئے بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔شیخ ارشد کا کہنا تھا کہ نے پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے جہاں کسی غریب آدمی کو حکومتی اداروں سے انصاف نہیں ملتا اور بااثر مافیہ قانون آئن کی کھلے عام روند رہا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کر ے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...