قادیانیوں کی طرف سے دھمکیاں گیڈر بھبکیاں ہیں ، علامہ ممتاز اعوان

قادیانیوں کی طرف سے دھمکیاں گیڈر بھبکیاں ہیں ، علامہ ممتاز اعوان
قادیانیوں کی طرف سے دھمکیاں گیڈر بھبکیاں ہیں ، علامہ ممتاز اعوان

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نانی و ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء کے اجلاس میں کہا کہ قادیانیوں کی طرف سے مختلف ذرائع اور زاویوں سے دھمکیاں دینے ، متعدد بار گاڑیوں کے ٹکر مارنے اور قادیانی غنڈوں کا موٹر سائیکلوں کے قریب کر کے گالیاں بکنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہونے جیسے قادیانی دھمکیاں سراسر گیڈر بھبکیاں ہیں۔      گزشتہ چند ماہ بیشتر قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا مسرور کا لندن میں ایک قادیانی تقریب میں میرا نام لیکر مجھے اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کو اپنے لئے خطر ناک قرار دینے اور ہرزہ سرائی کرنے کے بعد اسطرح کی ریشہ دوانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...