کوٹ لکھپت،75 سالہ شخص کی 11 سالہ بچی کیساتھ بد اخلاقی

کوٹ لکھپت،75 سالہ شخص کی 11 سالہ بچی کیساتھ بد اخلاقی

  



لاہور (کرا ئم سیل ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں درندہ صفت 75سالہ معمر شخص نے دوسری جماعت کی 11سالہ طالبہ کو مبینہ بداخلا قی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے بابا فرید کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون (س) جس کا شوہر کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا اس کے تین بچے ہیں ۔مذکورہ خاتون فیکٹری میں کام کاج کرکے اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتی ہے گزشتہ روز خاتون فیکٹری میں کام کرنے گئی تو اس کی بیٹی (م) بازار سے سودا سلف لینے گئی تو اس کے ہمسائے نواز نامی معمر شخص بچی کو ورغلا کر ا پنے گھر لے گیا اور بچی کو بد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے چیخ و پکار کرنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کرفرار ہو گیا ۔مذکورہ بچی کی والدہ داد رسی کے لئے تھانے گئی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے تسلی دیکر گھر بھجوا دیا ۔

مزید : علاقائی