بچیانہ، بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

بچیانہ، بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

  



بچیانہ(نمائندہ خصوصی)غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مقتولہ کا بھائی مجھے رشتہ دینے سے انکاری تھا جس کی رنجش میں اس نے فائرنگ کرکے میری بیوی کو قتل کردیا مقتولہ کے شوہرامتیاز علی کی پولیس کو درخواست۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ چک نمبر630گ ب دلچیاں کی رہائشی 23سالہ ثناء بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل گاؤں ہی کے رہائشی امتیاز علی سے ہوئی تھی جس کا ثناء بی بی کے بھائی شفقت محمود کو رنج تھا جس کی بناء پر اس نے گذشتہ روز اپنی بہن کے گھر داخل ہوکر اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ جبکہ مقتولہ کے شوہر امتیاز علی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی