جمعۃ المبارک،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

جمعۃ المبارک،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

  



لاہور(کرائم سیل) دہشت گر دی کے خدشات اور دہشت گر دوں کی جا نب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعدشہر بھرمیں جمعۃ المبارک کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے لاہورپولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ،سکیورٹی انتظامات کے لئے 9ہزارسے زائداہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،اور اہم مقامات پر جبکہ شہر کی تمام بڑی اور اہم مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے گرد پولیس اہلکار تعینات رہے اور بعض حساس مقامات سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔سی سی پی او لاہور کے حکم پر تمام اہم مساجد کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،بعض حساس مقاما ت پر پولیس نے ناکے لگائے رکھے جس کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی، دو سری جا نب مجاہد فورس کی گاڑیاں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں اور مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی لیتی رہیں۔

مزید : علاقائی


loading...