ننکانہ صاحب،دیرینہ رنجش پر 4 افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو شدید زخمی کردیا

ننکانہ صاحب،دیرینہ رنجش پر 4 افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو شدید زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)دیرینہ رنجش پر چار افراد نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے چک نمبر 9 گ ب کے رہائشی ایک شخص کلیم اللہ کی اپنے مخالفین جاوید وغیرہ سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز کلیم اللہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ملزمان جاوید، علی الماس، اسود خاں اور امتیاز نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں کلیم اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا ہے۔
پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے امیر علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -