شہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں
لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ایس پی صدرزاہد نوازنے جامع مسجدسہیل ہاشمی باگڑیاں،ڈی ایس پی ریس کورس رضا صفدر کاظمی نے جامع مسجد گنبدِخضریٰ، ڈی ایس پی پرانی انارکلی میاں لیاقت علی نے جامع مسجد ابوبکر،ڈی ایس پی ڈیفنس ایریاعاصم افتخارنے جامع مسجدW بلاک DHA، ڈی ایس پی اچھرہ رانا محمود الحسن نے جامع مسجد نوردین ، ڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود باجوہ نے 94/E-I حالی روڈ،ڈی ایس پی کاہنہ اقبال حسین شاہ نے جامع مسجد فاروقیہ اورڈی ایس پی گلشنِ راوی غلام عباس رانا نے جامع مسجد صدیق اکبر میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واضع احکامات جاری کئے ہیں تاکہ جن سائلین کی تھانوں کی سطح پر شنوائی نہیں ہوپاتی ان تک انصاف کی فراہمی کو آسان بنا یاجاسکے اور لوگ اپنے مسائل براہ راست کھلی کچہریوں کے ذریعے پولیس افسران تک براہ راست پہنچا ئیں۔