پھالیہ :نامعلوم افراد نے35سالہ شخص کو پھندا دے کر قتل کردیا

پھالیہ :نامعلوم افراد نے35سالہ شخص کو پھندا دے کر قتل کردیا

  



پھالیہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے35سالہ شخص کو پھندا دے کر قتل کردیا،نعش کماد کی فصل سے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے نواحی موضع کھوسر کے رہائشی 35سالہ محمد نواز ولد نادر حسین کو نامعلوم افراد نے پھندا دے کرقتل کرکے نعش کو موضع نارنگ میں کماد کی فصل میں پھینک دیا۔

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ بھیج دیا۔

مزید : علاقائی


loading...