باغبانپورہ، لیسکو کی ہزاروں مالیت کی بجلی کی تاریں جل کر خاکستر

باغبانپورہ، لیسکو کی ہزاروں مالیت کی بجلی کی تاریں جل کر خاکستر

  



لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوموجوہات کی وجہ سے سڑک پر پڑی بجلی کی تاروں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کی تاریں جل کر خاکستر ہو گئیں۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی میں گزشتہ روز ٹرانسفارمر کیساتھ پڑی بجلی کی تاروں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔اہل علاقہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا لیکن آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے تمام تاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی