حاجی کار چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ،متعدد کاریں اور اسلحہ برآمد

حاجی کار چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ،متعدد کاریں اور اسلحہ برآمد

  



لا ہور (کرا ئم سیل )پرانی انار کلی پولیس نے کار چوری کی واراتیں کرنے والے حاجی کار چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس سے چوری کیا گئی کار، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ا یس پی سول لائنزامتیاز سرور نے ایس پی اوپرانی انار کلی میاں لیاقت علی کی سربراہی میں ایس ایچ اوپرانی انار کلی طارق ظفر خاں اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ریڈ کرکے حاجی کار چور گینگ کے سرغنہ اعجاز عرف حاجی کو گرفتار کر کے اس سے چوری کی گئی کار ،موبائل فون، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی ہدایت اللہ عرف ہدیتو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تھانہ پرانی انار کلی، سول لائنز، لوئر مال، ٹبی سٹی، شادمان، گارڈن ٹاؤن،اچھرہ، نصیر آباد، ہنجر وال اور فیصل ٹاؤ ن کے علاقوں میں کار چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مذکورہ تھانوں میں کار چوری کے متعددمقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے جس سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی