گلشن راوی ، نشہ کی زیادتی سے 24سالہ نوجوان جاں بحق

گلشن راوی ، نشہ کی زیادتی سے 24سالہ نوجوان جاں بحق

  



لاہور(کرائم سیل)گلشن راوی کے علاقہ میں نشہ کی زیادتی سے 24سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ اقصٰی کالونی نزد دریائے راوی کا رہائشی 24سالہ محمد مزمل سلمہ ستارا کا کام کرتا تھا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر محمد ناصر پرویز اور اہل علاقہ مجید اللہ ،نیامت اور رحمت نے بتایا کہ 3روز قبل محمد مزمل گلشن راوی کے علاقہ داتا نگر شہباز کالونی گلی نمبر 2میں سلمہ ستارا کا کام کرنے کے لیے گھر میں قائم ایک کارخانے میں کام کرنے کے لیے آیا تھا۔گزشتہ رات اس نے نشہ کا ٹیکہ لگایا جو کہ زیادہ مقدار میں لگ جانے کی وجہ سے وہ صبح کے وقت جاں بحق ہو گیا۔اہل علاقہ اور کارخانے کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا کے اس کے ورثا کو اطلاع دی جنہوں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو مردہ خانہ سے حاصل کیا اور شاہدرہ کے علاقہ میں سپرد خاک کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...